بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا، جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: حکومت نے خیبرپختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ، میڈیکل اسٹور، سبزی، گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی، ہیئرڈریسر کی دکانیں اور بیوٹی پارلر 14 اپریل تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب لاک ڈاؤن کے 17ویں روز بھی بڑی مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند رہے جبکہ صوبے بھر میں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر مختلف علاقوں سے 86 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مردان کے علاقے منگاہ کا دورہ کیا، وہ عبدالوی خان یونیورسٹی قرنطینہ سینٹر بھی گئے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کرونا وائرس کو شکست نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 5 ہوگئی ہے، کرونا کے باعث 54 اموات ہوئیں جبکہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، صحت یاب مریضوں کی تعداد 429 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں