تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کے پی حکومت کا جنیوا میں اپنی نمائندگی خود کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امداد طلب کرنے کا اعلان مسترد کر دیا۔

جنیوا میں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کا وفد روانہ ہوگیا۔ صوبے کی نمائندگی صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کریں گے۔ وہ سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کو انٹرنیشنل ڈونرز کے سامنے رکھیں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کو بھی بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ بیان کہ ہم خیبر پختونکوا کے لیے بھی ڈونرز سے امداد طلب کر رہے ہیں کو مسترد کرتے ہیں، وزیر اعظم نئے اعلانات کے بجائے صوبے کے 10 ارب روپے فراہم کرے۔

Comments

- Advertisement -