کےپی میں رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر گورنرخیبرپختونخوا نے وزیراعظم کوخط لکھ دیا۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپ کے بجلی و گیس کی عدم لوڈشیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں ہورہا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں، خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے ہمارے وسائل سے پیدا بجلی و گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جا رہا ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ رمضان میں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ نے صوبے کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتاہےکہ شہریوں کو پُرسکون ماحول فراہم کیا جائے۔