بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

رمضان سے قبل ہی سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: رمضان شروع ہونے سے قبل ہی خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی گئیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کو رمضان سے قبل تنخواہ ادا کر دی گئی، کے پی اس سلسلے میں دیگر صوبوں سے سبقت لے لی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بھی پنشن فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 10 لاکھ خاندانوں کیلیے رمضان و عید پیکیج

21 فروری 2025 کو رمضان کی آمد پر خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو 28 فروری تک تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ خزانہ کے پی نے محکموں اور اداروں کے سربراہان کو مراسلہ بھیج دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ رمضان المبارک کیلیے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 28 فروری کو دی جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ یکم اور 2 مارچ کو سرکاری چھٹی کے باعث تنخواہیں ایک روز قبل جاری کی جائیں۔

بعدازاں وزیر اعلیٰ علی امین خانگنڈاپور کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس ہوا تھا جس میں رمضان و عید پیکیج کیلیے فنڈز کی منظوری دی گئی تھی۔

علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی تھی کہ غربا، یتیموں اور ٹرانسجینڈر افراد کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے، دہشتگردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے اور غریب معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکج کی تقسیم 15رمضان سے پہلے مکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں