پشاور : سوات میں غیرملکی سفارت کار کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے 2رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں غیرملکی سفارت کارکے قافلے میں دھماکے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے خیبرپختونخواحکومت نے2رکنی کمیٹی قائم کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اوراسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل ہیں ، کمیٹی مختلف پہلوؤں سے بم دھماکے کی تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے خیبرپختونخواحکومت کوارسال کرے گی۔
:ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے تحقیقاتی کمیٹی کااعلامیہ جاری کیا ، جس میں کہا کہ کمیٹی7دن میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔
یاد رہے مالم جبہ روڈ پر بائیس ستمبرکوسفارتکاروں کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے تھے۔