بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

کےپی ہاؤس اسلام آباد پر حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: کےپی ہاؤس اسلام آباد پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو خط لکھ دیا گیا۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی ہدایت پر سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو اس سلسلے میں خط لکھ دیا گیا ہے، کےپی ہاؤس اسلام آباد پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کےلیے خط خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 اکتوبر کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوا، خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے کےپی ہاؤس حملے کو ایک مجرمانہ فعل قرار دیا۔

- Advertisement -

متن مزید لکھا گیا کہ سیکریٹری ایڈمنسٹریشن ایڈووکیٹ جنرل کی مشاورت سے معاملے کو فوری آگے بڑھائیں، ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق فوجداری کارروائی کیلئے جاری ہدایات پرعمل کریں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے کے پی ہاؤس میں چھاپہ مارا تھا اور پی ٹی آئی کے مطابق وہاں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

بعد ازاں خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ کےپی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے سب اکٹھے ہوئے، آئی جی اسلام آباد کو کےپی اسمبلی میں آکرمعافی مانگنی ہوگی۔

کے پی اسمبلی سے خطاب میں ان کا کا کہنا تھا کہ آئی جی اسمبلی میں آکر معافی نہیں مانگے تو جہاں ہوگا ہم بدلہ لیں گے، یہ سرکاری غنڈہ اس فلور پر آکر معافی مانگے گا، آئی جی جہاں بھی ہوگا اپنی بےعزتی کا بدلہ لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں