پشاور : وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بھارت جانتاہے پاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا اور امریکا طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان کی منت کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیاجانتی ہےوزیراعظم عمران خان چورنہیں، اسی وجہ سے ہی سرمایہ کاری ملک میں آرہی ہے۔
[bs-quote quote=”بھارت جانتاہے پاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا ” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شوکت یوسف زئی”][/bs-quote]
طالبان مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ امریکاطالبان سےمذاکرات کے لیے پاکستان کی منت کررہاہے۔
انھوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کاخاتمہ کرینگے، سعودی عرب سےمزدوروں کی رہائی وزیراعظم نےممکن بنائی۔
بھارتی دھمکیوں سے متعلق وزیراطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ بھارت جانتاہےپاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا، بھارت ویسےہی دھمکیاں دےرہا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا طلباکومستقبل میں روشن اورمواقع سےبھرپورپاکستان دینگے سفارشی کلچر کا خاتمہ کردیا، ذہین ومحنتی طلباکو صلہ ملے گا۔
یاد رہے چند روز قبل وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت علی یوسف زئی نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، احتساب کا عمل جاری رہے گا، نیب کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں : موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، شوکت یوسفزئی
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت کو30ہزار ارب روپے کاخسارہ ورثے میں ملا تھا، موجودہ حکومت نے انتھک محنت اور کامیاب حکمت عملی سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، حکومت کو مختصر مدت میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں، خارجہ محاذ پر قومی مؤقف اور بیانیے کو اجاگر کیا گیا، ملکی معیشت پر بھرپور توجہ دی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور آج سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔