منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو کس طرح پروموٹ کیا جائے گا؟ پالیسی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں کے تمام پرچے پاس کرنیوالے طلبہ کو تین فیصد اضافی نمبردیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کورونا کے باعث میٹرک اورانٹر میڈیٹ کےطلبہ کی پروموشن پالیسی جاری کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ دسویں اوربارہویں جماعت میں ترقی پانے والے طلبہ سنہ2021 میں کمپوزیٹ امتحان نہیں دیں گے، صرف نویں اوردسویں کاامتحان لیا جائے گا۔

پالیسی کے مطابق نویں اورگیارہوں کے طلبہ کو مارکس دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کی روشنی میں دیئے جائیں گے جبکہ دسویں اور بارہویں کے طلبہ کو نویں اور گیارہویں کے نتائج پر نمبر دیئے جائیں گے۔

جاری پالیسی میں کہا گیا ہے کہ نویں اور گیارہویں کے تمام پرچے پاس کرنیوالے طلبہ کو تین فیصد اضافی نمبردیے جائیں گے، جو طلبہ سابقہ نتاج سے مطمن نہیں وہ ستمبر اور نومبرمیں خصوصی امتحان دے سکیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نتائج سےمطمئن نہ ہونے والے طلبا کو پندرہ دن میں متعلقہ بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں