بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کےپی میں امن و امان پڑوسی ملک افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے، وزیراعلیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

امین علی گنڈاپور نے کہا ہے کہ کےپی میں امن و امان پڑوسی ملک افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے، امن و امان کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ کےپی کی زیرصدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا اجلاس ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے، امین علی گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا مسئلےحل کرنے کیلئے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو امن و امان کے حوالے سے بہت چیلنجز کا سامنا ہے، کےپی کے حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے۔

امین علی گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کےلئے جرگہ تشکیل دیا جائےگا، کرم کا مسئلہ فرقہ واریت کا نہیں کچھ عناصر اپنے مفاد کے لئے صورتحال کو خراب کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کی انتھک کوششوں سے کرم میں صورتحال بہترہورہی ہے۔

وزیر اعلیٰ کےپی کا کہنا تھا کہ ملکی موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے، اہم قومی معاملات پرملک بھر سے سیاسی ومذہبی جماعتوں کا دوسری بار یکجا ہونا خوش آئند ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدارسے دوری کا نتیجہ ہیں، سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد کے معاملات پر ہم سب متفق ہیں، سیاسی و انفرادی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کیلئے قوم کی سمت کو درست کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے ساتھ نظریہ پاکستان اور آئین پر سختی سےعمل کی ضرورت ہے، ماضی میں بہت کوششیں کی گئیں لیکن انکے حوصلہ افزانتائج سامنے نہیں آئے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی یقینی بناکر درست سمت میں آگے بڑھ سکتےہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مؤثر آواز اٹھانی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں