تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی

کے پی بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے تحصیل چیئرمین کی 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں صوبے کی تحصیل چیئرمین کی 63 نشستوں میں سے 52 نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آگئے۔

ان نتائج کے مطابق پی ٹی آئی اپنے مخالفین سے کافی آگے نظر آتی ہے اور غیرسرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے اب تک تحصیل چیئرمین کی 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ جے یو آئی ف نے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 7 آزاد امیدواروں نے تحصیل چیئرمین کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ن لیگ 3 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

دیگر جماعتوں میں اے این پی اور جماعت اسلامی نے دو دو جب کہ قومی وطن پارٹی اور پاکستان راہ حق پارٹی نے ایک ایک نشست پر میدان مارا ہے۔

واضح رہے کہ کے پی میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کے روز 18 اضلاع کی 65 تحصیل کونسلز میں انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -