ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

"امریکا بھی امپورٹڈ حکومت کو ڈالر نہیں دے رہا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ چور ہیں”

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کی بجائے امریکا کے لئے کام کرتی ہے، امریکا بھی انہیں ڈالر نہیں دے رہا کیونکہ وہ جانتاہےکہ یہ چورہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے آئی ایس ایف آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا حقیقی آزادی کا حصول ہی سب سے اہم مقصد ہے۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ آج ہرشخص کوعمران خان میں اپنی حقیقی آزادی نظرآتی ہے، ہم مر جائیں گے مگر کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔

شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام کی بجائےامریکاکے لئے کام کرتی ہے، امریکا بھی انہیں ڈالرنہیں دےرہاکیونکہ وہ جانتاہےکہ یہ چورہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوباز شریف کپڑوں کی بجائے لندن کی جائیداد کیوں نہیں بیچ دیتے، حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں آزادی مارچ کی نوبت نہیں آئے گی۔

شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر ملکی مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں