پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمان ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سے دور رہیں، شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے غیرقانونی اقدام کے خلاف ایکشن ہوگا، وہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سے دور رہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب حکومت کے خلاف بے بنیاد مہم چلانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جاتی ہے تو کیا مولانا وزیراعظم بن جائیں گے، ہم احتساب کا عمل روک دیں تو سارا معاملہ ٹھیک ہوجائے گا، کیا مولانا کے مارچ سے بے روزگاری مہنگائی ختم ہوجائے گی۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ کسی کی خواہشات کے مطابق نظام نہیں چل سکتا، احتجاج ضرور کریں لیکن نقص امن کی اجازت نہیں دیں گے، جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف کارروائی ہوگی، قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے پھر مقدمہ درج کریں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے تو بتائیں وہ حلقہ کھول دیں گے، مدرسے کے بچوں کو استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، بدعنوان عناصر احتساب سے بچنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سے دور رہیں، فضل الرحمان نے اپنی ملیشیا بنالی ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے، علماء سے اپیل ہے بچوں کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے انصاف کے لیے نکلے تھے، وزیر اطلاعات نے عوام سے بھی اپیل کی کہ بچوں کو دھرنے یا مارچ میں نہ بھیجیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں