پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن مولانا مذہب کارڈ نہ کھیلیں، شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر مولانا مذہب کارڈ‌ نہ کھیلیں.

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے مدارس کے بچوں‌کا استعمال نہ کریں، کچھ لوگ کہتے ہیں‌ ہم مارچ کرنا چاہتے ہیں‌ یہ وہی لوگ ہیں‌ جنہوں‌ نے عمران خان کا احتجاج غیر جمہوری کہا تھا.

انہوں‌ نے کہا کہ پہلے ڈاکٹر دوران احتجاج ڈگریاں‌جلا کر اور پکوڑے بنا کر احتجاج کرتے تھے، میں‌ ڈاکٹروں‌ کی عزت کرتا ہوں‌ میرا بیٹا اور رشتے دار ڈاکٹر ہیں، میں‌ نے وہ بات صرف مثال دینے کے لیے کی تھی، کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں.

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آپ پاکستان کو کیوں‌ پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں، 30 ہزار ارب کا قرضہ سابق حکمرانوں‌ نے لیا، مارچ کس لیے ہورہا ہے اسلام کو کون سا خطرہ ہے.

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیراطلاعات کے پی نے کہا کہ مولانا صاحب نے اسلام کی کیا خدمت کی وہ بتائیں، مولانا صاحب کچھ بھی کرلیں‌حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‌ہے.

انہوں‌ نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف دور میں‌ ملک لوٹا جارہا تھا تو جب مولانا صاحب کہاں‌ تھے.

یاد رہے کہ جے یو آئی ف نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں