پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

خیبرپختونخواہ پولیس اور فوج نے پشاور کو بڑے واقعے سے بچایا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سسٹم کوٹھیک کرنے کے لیے ایک جنگ ہوگی، خیبرپختونخواہ پولیس اور پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور کو بڑے واقعے سے بچا لیا۔

سیرت النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں سٹم ٹھیک کرنےکےبجائےبگاڑدیاگیا، 1970 تک اردو میڈیم اسکولوں سے سےبہترین ٹیلنٹ  سامنے آتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہورہا، ہم سب کو مل کر سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے جنگ کرنا ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخواہ میں غریب طبقےکو اوپر لے کرآئے مگر ابھی مدارس کے بھی 24لاکھ بچوں کوبھی اوپرلانا باقی ہے، آئندہ آنے والے وقتوں میں مدارس کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بنیں گے۔

مزید پڑھیں: پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملہ

زرعی یونیورسٹی پر ہونے والے حملے سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی پولیس اورفوج نے پشاور کو بڑے واقعےسےبچالیا، کمانڈوز کی بہترین تربیت ہوئی جس کا عملی نمونہ آج دیکھنے میں آیا کیونکہ پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’حضرت محمدﷺکی زندگی ہمارے لیے عملی نمونہ ہے، صادق اور امین شخص کسی سے نہیں ڈرتا اور ایسا ہی انسان بڑا لیڈر ثابت ہوتا ہے‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان میں جس کے پاس لاٹھی اُسی کی بھینس ہے اس لیے ملک میں غریب اور امیر کے لیے علیحدہ علیحدہ قوانین ہیں، ہم ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانا چاہتے ہیں‘۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں