ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کے پی میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر جھیلیں پھٹنے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر جھیلیں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے حساس اضلاع چترال، اپر اور لوئر دیر، اپر سوات، کوہستان اپر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے سے جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے، اس دوران ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں۔

پی ڈی ایم اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنگای سامان اور دستیاب وسائل پہلے سے موجود رکھے جائیں، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں