راولپنڈی: فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی نے خیبرپختونخوا کو نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل جتوادیا، سدر ن پنجاب کو 10رنز سے شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا، شعیب ملک مین آف دی میچ ، فخر زمان 420 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز اور شاہین آفریدی 20 وکٹوں کے ساتھ بہترین بولر قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو باآسانی 10 رنز سے شکست دے دی، 207 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناسکی۔
سدرن پنجاب کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی، سیمی فائنل کے مین آف دی میچ اوپنر شان مسعود بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور 7 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، حسین طلعت کی نصف سنچری اور خوشدل شاہ کی اننگز بھی سدرن پنجاب کو شکست سے نہ بچاسکی۔
Match Summary!
Khyber Pakhtunkhwa: 206-4 (20)
Southern Punjab: 196-8 (20)
Khyber Pakhtunkhwa won by 10 runs
Scorecard: https://t.co/wkwtKrLoB4#SPvKP | #NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket
— National T20 Cup Live (@TheRealPCB_Live) October 18, 2020
محمد الیاس 5 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے،، صہیب مقصود بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔
خیبرپختونخوا کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عثمان شنواری کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔
فخر زمان نے 40 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، افتخار احمد صرف ایک رن بنا کر محمد زاہد کا نشانہ بنے۔
Innings Break!
Khyber Pakhtunkhwa: 206-4 (20)
Live: https://t.co/XveuAkoguD#SPvKP | #NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket
— National T20 Cup Live (@TheRealPCB_Live) October 18, 2020
خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد حفیظ کے تین کیچز ڈراپ کیے گئے، محمد حفیظ نے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔
خیبرپختونخوا کی جانب سےزاہد، عمران اور عامریامین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
Khyber Pakhtunkhwa win the #NationalT20Cup 2020 🏆
Scorecard: https://t.co/XRbUp4Sn72
Highlights: https://t.co/7H6AE6lXT4#HarHaalMainCricket | #SPvKP https://t.co/rpeRMLsMPn pic.twitter.com/oElD4popor— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 18, 2020