جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر صوبہ اور وفاق آمنے سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر صوبہ اور وفاق آمنے سامنے آگئے، معاملہ سلجھانے کے لیے وزیر توانائی نے وزیرداخلہ سے مدد مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر صورت حال سنگین ہے اور بات دھمکیوں سے آگئے بڑھ گئی، گرڈ اسٹیشنوں پر ایم پی ایز کے دھاوے کے بعد پیسکو پرچے کٹوا رہا ہے۔

معاملہ سلجھانے کے لیے وزی رتوانائی نے وزیرداخلہ سے مدد مانگ لی، وزیرتوانائی اویس لغاری نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو خط میں لکھا کہ خیبرپختونخوامیں ذمے دار شخصیات گرڈ اسٹیشنوں پر مظاہروں کی قیادت کررہی ہیں۔۔ واقعات مردان، چارسدہ، ٹانک، بنوں اور پشاورمیں پیش آرہےہیں۔

- Advertisement -

خط میں کہا گہا کہ میئرانعام اللہ ، دریاب خان ناظم، فضل الٰہی، ایم این اے ذوالفقار، ایم پی اے ادریس اورعثمان بٹانی شریک ہیں جبکہ پولیس ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آرکااندراج بھی نہیں کر رہی۔

وزیرتوانائی اویس لغاری نے گرڈ اسٹیشنوں میں زبردستی گھسنے والے نامزد افراد کے خلاف مقدمےدرج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے تمام گرڈ اسٹیشنوں پرسیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔

صورت حال پروزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں رابطہ بھی ہوا۔۔ علی امین گنڈاپورنے محسن نقوی کو تحفظات سےآگاہ کیا اور مشاورت پراتفاق کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا غلط فہمیاں افہام وتفہیم سے دورکی جائیں گی۔۔ کوشش ہےخیبرپختونخوامیں لوڈشیڈنگ کامسئلہ جلدحل ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں