ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پشاور کو سی پیک فنڈ سے حصہ دینے کی قرار داد پیش

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور کو سی پیک فنڈ سے خاطر خواہ حصہ دینےکی قرار داد پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے پشاور کو سی پیک فنڈ سے خاطر خواہ حصہ دینے کے حوالے سے قرارداد خیبر پختونخوا کے ایوان میں پیش کی۔

قراداد کے مندرجات کے مطابق پشاور ملک کے دیگر صوبائی دارالحکومتوں سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ پشاور کو بھی صوبائی دارالحکومت ہونے کے حوالے سے ترقی کی اشد ضرورت ہے۔

- Advertisement -

رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کو بھی سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ صوبے کو ٹرین اور میٹرو سروس کے ساتھ سیف سٹی اور انڈسٹریل زونز دیے جائیں۔

مزید پڑھیں: ایسا لگتا ہے کہ میاں صاحب صرف لاہور کے وزیر اعظم ہیں، نعیم الحق

واضح رہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت سارے ترقیاتی کام اسلام آباد اور لاہور میں کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ میاں صاحب لاہور کے وزیر اعظم ہیں۔

گذشتہ سال وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی گودار پورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور پاک چین اقتصادی راہداری کو پنجاب کا منصوبہ قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں