پشاور : خیبرپختونخوا میں عوامی مقامات پر تمباکو نوشی روکنے کے لیے بل اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق شہریوں اور خصوصاً نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضراثرات سے بچانے کے لیےخیبرپختونخوا اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پیش کردہ بل کے تحت عوامی مقامات پر نہ تو تمباکو نوشی کی جاسکے گی اور نہ ہی اس کے لیے کوئی جگہ مختص کی جاسکے گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
اسی طرح 18 برس سے کم عمر بچوں پر تمباکو مصنوعات کی فروخت کے ساتھ ساتھ تعلمی اداروں اور طبی مراکز کے قریب تمباکو مصنوعات رکھنا اور فروخت کرنا بھی جرم ہوگا۔
- Advertisement -