ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا: 4 اسپتالوں کے چیئرمین، بورڈ آف گورنرز اور ممبران فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا کے 4 اسپتالوں کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ممبران کو ہٹا دیا گیا ہے، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بی او جیز اور ممبران کو غیرقانونی بھرتیوں کے سبب ہٹایا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنر لیڈی ریڈنگ اسپتال ڈاکٹر نوشیروان برکی کو عہدے سے فارغ کرد گیا ہے، ممبر بی او جی ایل آر ایچ زرک خان خٹک کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹرعاصم یوسف بھی اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ بی او جی کے 2 ارکان کو بھی ہٹایا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں کے بورڈ آف گورنر کی رکن ڈاکٹر شہناز نواز کو بھی فارغ کیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا کہ ہے چیئرمین بی او جیز اور ممبران کو غیرقانونی بھرتیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں