پشاور: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں بتدریج اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صفائی مہم کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ بھی موبائل ایپلی کیشن سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
محمود خان نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورت حال کوبہترطریقے سے مانیٹرکیا جائے گا، قبائلی اضلاع میں بتدریج اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
صحافی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سوال کیا کہ نیب میں پیشی کے موقع پرکیا آپ کوکلین چٹ دی گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کسی اورموقع پرجواب دوں گا فی الوقت اس پربات نہیں کروں گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آ آغاز کردیا
یاد رہے کہ رواں سال 12 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا تھا، مہم کا آغاز وزیراعظم نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں پودا لگا کرکیا تھا۔