بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پرویز خٹک کا صوبے کے 3اضلاع میں ایدھی فاؤنڈیشن کو مفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صوبے کے تین اضلاع میں ایدھی فاؤنڈیشن کو مفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے عبدالستار ایدھی کی قبر پرحاضری دی، قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خیبر پختونخوا کےتین اضلاع میں ایدھی فاونڈیشن کومفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان کیا۔

ایدھی فاﺅنڈیشن کو صوابی، سوات اور کوہاٹ میں مفت اراضی دی جائیگی، جہاں ایدھی فاﺅنڈیشن سینٹر بنائے جائینگے۔

قبر پرفاتحہ خوانی کے بعد عبدالستار ایدھی مرحوم کی رہائشگاہ پہنچے اور فیصل ایدھی سے تعزیت کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی بہت بڑے ہیرو تھے، وزیر اعلیٰ کے پی کے نے ایدھی سینٹر کے لئے دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں