جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا حکومت این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی: وزیراعلیٰ محمودخان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ میں مون سون بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ محمود خان نے پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی صوبے میں مون سون بارشوں کے تناظر میں ہائی الرٹ پہلے سے جاری کر چکی ہے، صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ ہمارا حتمی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا اور عوام کے جان و املاک کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ این ڈی ایم اے بلین ٹری شجرکاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے، ضلع چترال میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جائیگی، شجرکاری مہم سے ضلع چترال میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ نیو بالا کوٹ سٹی کے مقررہ وقت میں قیام کو یقینی بنانے کے لئے این ڈی ایم اے خصوصی کردار ادا کرے گی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم کے ساتھ سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی روک تھام کے لئے ہر قسم تعاون یقینی بنائے گی۔ جبکہ پی ڈی ایم اے نے صوبائی سطح پر حالیہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں