جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

کے پی کے حکومت نے اسکول بند کرکے اساتذہ کو برطرف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختو نخواہ حکومت نے ایبٹ آباد میں خان عبدالقیوم اوقاف ماڈل اسکول بند کر کے اسکول اسٹاف کو نوکریوں سے فارغ جبکہ بچوں کو اسکول سے نکال دیا، بچوں کا مستقبل تاریک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے کی حکومت اسکول کو ختم کر کے اس کی جگہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بنا نے جارہی ہے۔ صوبے کے نواحی علاقہ ملک پورہ میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام چلنے والا عبدالقیوم اوقاف ماڈل اسکول سال 2002میں قائم ہوا اور اس میں سینکڑوں طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔

بچوں کے والدین اوراسکول کے عملے کا کہنا تھا کہ یہ جگہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہ خان عبدالقیوم خان کی ذاتی ملکیت تھی اور انہوں نے یہ جگہ غریب اور نادار بچوں کی تعلیمی کیلئے دی تھی، محکمہ اوقاف نے سابق وزیر اعلیٰ کی وصیت کے مطابق اس جگہ اسکول قائم کیا تھا۔

- Advertisement -

تاہم موجودہ کے پی کے حکومت نے اس مقام پر اب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا اعلان کردیا ہے اوراسکول کو تالے لگوا دیئے ہیں اور محکمہ اوقاف نے اسکول کی اراضی محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حوالے کر دی ہے اورمتعلقہ اسکول کے تمام اسٹاف کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔

اسکول کے بچوں نے گراؤنڈ میں بیٹھ کر امتحانات دئیے، جبکہ اسکول انتظامیہ نے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی بھی حا صل کر رکھا ہے۔

محکمہ اوقاف کے بند ہونے والے اسکول میں غریب اور نادار بچے زیر تعلیم تھے، اسکول بند کئے جانے سے ان بچوں کا مستقبل تاریک ہو کر رہ گیا ہے، اسکول کے بچوں اور اسٹاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے اسکول دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں