تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

کیا خیبرپختونخوا حکومت نئی گاڑیاں خرید رہی؟

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نئی گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے نئی گاڑیاں خریدنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دفتر تک گاڑیاں خریدنے کی سمری نہیں آئی۔

مزمل اسلم نے واضح کیا کہ اس وقت کفایت شعاری کی پالیسی پر کاربند ہیں اس لیے نئی بھرتیوں، بیرون ملک سفر، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہے۔

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بہت سارے محکمے مطالبات بھیجتے ہیں جسے وزارت خزانہ، کابینہ اور وزیراعلیٰ مسترد کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں  وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے روٹی کی قیمت میں کمی سے متعلق وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو اپنے بیان میں کہا کہ عظمیٰ بخاری کو صرف کے پی حکومت اور عوامی مینڈیٹ کے خلاف بیان بازی کیلیے رکھا گیا ہے، دراصل وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی محبت میں یاداشت کھو بیٹھی ہیں۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ہم کسی کی پیروی نہیں کرتے بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، روٹی کی قیمت کسی مقابلے میں نہیں بلکہ گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث کم کی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بھی والد اور چچا کی طرح سیاست اور حکومت چلانے کی سمجھ نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی خدمت علی امین گنڈاپور سے سیکھیں، عوام کو اشیائے خوردونوش کم قیمت پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو نئی قیمتوں پر عمل درآمد کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے، 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہے، مارکیٹ میں گندم کی گرتی قیمت کا فائدہ عوام کو پہنچانا ہے۔

Comments

- Advertisement -