بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا حکومت کن سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے جاری ہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کےپی حکومت نے نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں دور میں بھرتی سرکاری اہلکاروں کو نکالنے کےلئے قانون تیار کر لیا گیا ہے اور خیبرپختونخوا ملازمین بل 2025 اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مجوزہ بل کے مطابق اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کےدوران بھرتیوں پر ہو گا تاہم بچوں، اقلیتی کوٹہ کے ساتھ کمیشن سے ہونے والی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

نگراں دور کے ملازمین کو نکالنے میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔

ملازمین سے متعلق کمیٹی کافیصلہ حتمی ہو گا اور تمام ادارے بھرتیوں سے متعلق رپورٹ 30 دن میں مرتب کریں گے۔ بل کامقصد نگراں دور کی بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دینا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں