پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شہید ڈی آئی جی اشرف نور کو قائداعظم پولیس میڈل اور ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کو پولیس میڈل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر افسران و اہلکاروں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ، سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے مراسلہ وفاق صوبائی حکومت کوارسال کردیا گیا ہے ، مراسلے میں7پولیس افسران کے نام شامل ہیں۔
مراسلے کے مطابق شہید ڈی آئی جی اشرف نور کو قائد اعظم پولیس میڈل جبکہ ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کو پولیس میڈل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایس ایس پی آپریشن نے زرعی یونیورسٹی میں فورس کی قیادت کی تھی، دہشتگردوں کے حملے میں 9 طلبہ سمیت10 شہید
ہو گئے تھے۔
ایڈیشنل آئی جی اشرف نور محافظ سمیت پشاور کےعلاقے حیات آباد میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔