پشاور: خیبرپختون خواہ حکومت نے صوبے کے سیلاب زدہ اضلاع میں 30 ستمبر تک ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں اپرولوئر، کوہستان، چترال، چارسدہ، لکی مروت اور کرک میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔
ایمرجنسیی کا اطلاق ڈی آئی خان، صوابی، ٹانک، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، مالاکنڈ اور پشار میں بھی 30 ستمبر تک ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق تمام علاقوں میں 30 ستمبر تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ خیبرپختون خواہ سمت مخلتف حصوں میں ظوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، اور اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
بارشوں اورسیلاب سے 72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں اور انفراسٹکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔