اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پہلا بجٹ : ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت پہلا بجٹ کل پیش کرے گی، جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت پہلا بجٹ کل پیش کرے گی، جس کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

بجٹ کا حجم 15 سے 16 کھرب روپے کے درمیان ہوگا، بجٹ صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم پیش کریں گے، بجٹ میں کمرشل پراپرٹی ٹیکس کم کرکے 16 سے 10 فیصد پرلانے اور ضم اضلاع میں ٹیکسز نہ لگانے کی تجویز ہے۔

- Advertisement -

سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی ٹیکس بجٹ میں شامل نہیں تاہم بجٹ تجاویز آج مرتب کرکے کل کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے تاہم تنخواہوں میں اضافہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا سے باہر کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ٹیکس کی تجویز بھی زیرغور ہے جبکہ نئی اسکیمیں کم سے کم رکھنے کی کوشش اور 500 پرانی اسکیموں کو ترجیح دی جائے گی۔

انڈسٹریز کو ریلیف دینے کیلئے فلیٹ ریٹ دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے جبکہ صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس بھی کم کی جائے گی اور تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی لگاکر حاصل ہونیوالی رقم شعبہ صحت پر خرچ کی جائیگی، اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس پرچھوٹ 3 مرلے سے 5 مرلے کردی گئی۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کےپی حکومت تاریخ بنانے جا رہی ہے،  وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرے گی ، نئے سال کا بجٹ بھی ذمہ داری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ سرپلس رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوامی خدمات کی بہتری پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی گئی ہے،بجٹ میں صوبائی آمدنی میں اضافہ اور وسائل کو متحرک کرنے کو یقینی بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں