اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کے پی حکومت نے ذخیرہ اندوزوں‌ اور منافع خوروں‌ کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام ادارے مربوط حکمتِ عملی سے کام کررہے ہیں، کے پی کے میں کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور کسی بھی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے مشیراطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی امداد مزدور طبقے کی دہلیز تک پہنچائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان نہ ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ پختونخوامیں تمام ادارےمربوط حکمت عملی سےکام کررہےہیں، صوبے میں کھانے پینےکی اشیا وافر مقدار  میں دستیاب ہیں، کسی بھی علاقے میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے۔

انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی، شہریوں کی نشاندہی پر ناجائز کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کریں۔

خیبرپختونخواہ میں اب تک کرونا کے 343 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 اموات بھی ہوئیں، اسی طرح 30 مریضوں نے وائرس کو شکست دی اور وہ صحت یاب ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں