بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مستعفیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی محمود جان نے احتجاجاً مستعفی ہونےکا فیصلہ کر تے ہوئے استعفیٰ اسپیکر خیبر پخوتونخوا اسمبلی کو بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نے محمود جان نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر میرے حلقے میں مداخلت کر رہے ہیں احتجاجا‌‌‌‌‌‌ اپنی‌نشست‌ سے‌ استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق محمود جان نے اپنا استعفیٰ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے سیکریٹیریٹ میں جمع کرا دیا ہے جس میں استعفیٰ کی وجہ جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر کی ان کے حلقے میں‌ جاری ترقیاتی کاموں میں مداخلت ڈالنے اور رکن اسمبلی کے کاموں میں روکاٹ کا باعث بننا بتایا گیا ہے۔

واضح رہے خیبر پختونخوا میں اکثریت تحریک انصاف کے اراکین کی ہے تاہم وہاں حکومت میں جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے وزراء بھی شامل ہیں اور ان کے درمیان اختلافات کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جس کے باعث قومی وطن پارٹی کے ساتھ بھی تحریک انصاف کے ساتھ اختلافات سامنے آئے تھے۔

قومی وطن پارٹی کے بعد اب جماعت اسلامی کے ساتھ تحریک انصاف کے اختلافات سامنے آرہے ہیں جس پر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقائی سطح پر ہونے والے انفرادی اختلافات کو جلد حل کرلیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں