تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پشاور:‌ جائیداد میں‌ حصہ مانگنے والی بہن پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان گرفتار

پشاور: خیبرپختون خوا پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں دو افراد کو ایک خاتون پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔

خیبرپختون خوا پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کے پی پولیس ترجمان کے مطابق فیس بک پر ایک ویڈیو اپلوڈ ہوئی، جس میں ملزمان کو ایک خاتون پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کپیٹل سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آفتاب اور ارشد پسران عبدالحنان ساکنان امین کالونی کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران  اعتراف کیا کہ انہوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -