تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی دعوت

مظفرآباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو ایونٹ میں شامل کرنے کی دعوت دے دی۔

اے اسپورٹس کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ ہم امن کے پیغام کے لیے کوہلی کو خط لکھ رہے ہیں کہ وہ ایک میچ ہمارے پاس آکر کھیلے یا کم سے کم ایک میچ ہمارے پاس آکر دیکھیں۔

عارف ملک نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی کسی سے جنگ نہیں بلکہ ہم امن کا پیغام دے رہے ہیں۔

صدر کے پی ایل عارف ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پہلے سیزن کی طرح مظفرآباد اسٹیڈیم میں ہی دوسرا سیزن بھی منعقد ہوگا، کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا یکم اگست سے باقاعدہ آغاز کرنے جارہے ہیں، 14 اگست کو جب پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا جائے تب فائنل ہوگا جو تاریخی ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا اگلا ایڈیشن یکم اگست سے 14 اگست تک کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -