اشتہار

کراچی پولیس آفس حملہ کی تحقیقات ، گاڑی سے حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی پولیس آفس حملے میں دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی سے حملہ آوروں کے 5 فنگر پرنٹس حاصل کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات جاری ہے، دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کا فارنزک مکمل کر لیا گیا۔

تحقیقاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ فارنزک کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے، حاصل کردہ فنگرپرنٹس کا نادرا سے ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

گاڑی سے حملہ آوروں کے جوتے،ٹوپی اوربنیان ملی جبکہ رسی ،پلاسٹک والی چٹائی ،رضائی، موزے ،کلاشنکوف کا میگزین بھی ملا ہے۔

اس کے علاوہ پلاسٹک کی بوری اوررومال بھی گاڑی میں موجود تھا، گاڑی کے اصل مالک کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا۔

دوسری جانب مارے گئے تیسرے دہشت گرد کے فنگرپرنٹس نادرا کے ریکارڈ سے میچ نہیں ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں