دو سال قبل اسلام قبول کرنے والے سابق جنوبی کورین گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم نے عمرہ کرلیا ہے اور اس یادگار موقع کی تصاویر بھی شیئر کر دیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر گلوکار داؤد کم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں بالآخر یہاں پہنچ گیا، میں خوش قسمت ترین شخص ہوں کیوں کہ اللہ نے مجھے منتخب کیا اور وہی مجھے یہاں لے کر آیا۔
داؤد کم نے لکھا کہ ”اللہ نے مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا، میں اپنے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ خدا ہمارے تمام گناہوں کو معاف کرے، رمضان مبارک۔“
View this post on Instagram
داؤد کم کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
داؤد کم نے 2019 میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ داؤد کم سے قبل ان کا نام جے کم تھا۔