اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کریملن کا مغربی پابندیوں کیخلاف جوابی کارروائی کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

کریملن نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کیخلاف جوابی کارروائی کریں گے جب کہ زیلنسکی کو یوکرین کا صدر تسلیم کرتے ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے غیرملکی درآمدات پر انحصار کم کردیا ہے، پابندیوں  سے مشکلات تو ہوںگی لیکن یہ حل بھی کرلی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ زیلنسکی کو یوکرین کا صدر تسلیم کرتے ہیں، پیوٹن زیلنسکی سے رابطے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم روسی صدر آج متعدد بین الاقوامی ٹیلیفون کالز بھی کریں گے۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے معاملے پر مظاہرہ کرنے والوں کو قانون توڑنے کا اختیار نہیں۔

دوسری جانب یوکرینی فوج کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ روس دارالحکومت کیف پر حملے کیلیے بیلاروس کی گومل ایئرفیلڈ استعمال کررہا ہے اور یوکرینی عوام کو خوفزدہ کرنے کے لیے دشمن سول انفرااسٹرکچر، گھروں کو تباہ کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں