جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کریتی سینن پر دھوکا دہی کا الزام، اصل حقائق سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کریتی سینن پر کالج کے ایک ساتھی کو دھوکہ دینے کے الزامات لگنے کے بعد انکے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان کے دفاع میں میدان میں کود پڑی۔

معروف اداکارہ کریتی سینن کا نام لوو لائف کے سبب بھی کافی زیر بحث رہا ہے جہاں انہیں انکے ممکنہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کیساتھ تعلقات کے سبب یاد کیا جاتا ہے۔

حالانکہ اداکارہ متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ وہ صرف ایک اچھا دوست ہے، لیکن مداح ہیں کہ اس دوستی کو محبت میں بدلنے پر تلے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

کریتی کے چاہنے والوں کو اس وقت دھچکا لگا جب ایک مداح نے اداکارہ پر ماضی میں کالج کے ایک دوست کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا۔

ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ سے معلوم کیا گیا کہ کیا انہیں کبھی کسی نے دھوکا دیا؟ تو جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’جی ہاں بالکل’سب کے ساتھ کسی نا کسی شخص نے برا کیا ہوتا ہے، لیکن اس پر کس طرح کا ردعمل دینا ہوتا یہ آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں لوگوں کو کئی موقعے دیے لیکن ایک حد تک آزمانے کے بعد اس پر میرا بھروسہ بالکل ختم ہوجاتا ہے، اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ جو کوئی کچھ بھی کرلے وہ شخص میری زندگی میں دوبارہ کبھی نہیں آسکتا۔

اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ایک ریڈٹ صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ کریتی کی کلاس فیلو ہیں۔

صارف نے بتایا کہ اداکارہ ہمارے کالج، جے پی یونیورسٹی، سے ہیں اور اس وہ وقت ان کا ایک امیر بوائے فرینڈ تھا۔ وہ ان کے پیسوں پر انحصار کرتی تھیں، اور انہوں نے ہی کریتی کو ممبئی منتقل ہونے سہارا دیا تھا۔

دونوں ممبئی میں ساتھ رہتے تھے، تاہم، جب کریتی کو اپنی پہلی فلم ملی، تو ان کا رویہ ڈرامائی طور پر بدل گیا، اور تقریباً چھ ماہ بعد اداکارہ نے اسے دھوکا دیتے ہوئے علیحدگی اختیار کرلی۔

کریتی پر اس الزام کے بعد ان کے چاہنے بھی حیرانگی میں مبتلا ہوگئے، بلکہ یہ انکشاف انکے لیے ناقابل قبول بھی ثابت ہوا۔ بعض صارفین کی جانب سے اداکارہ پر لگنے والے ان الزامات کو جعلی قرار دیا گیا۔

کریتی سینن بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں ’نیپوٹزم‘ پر پھٹ پڑیں

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کریتی کو کسی امیر شخص کی ضرورت تھی، ان کا بیک گراؤنڈ ایک اچھی فیملی سے ہے، ان کے والد ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور والدہ دہلی یونیورسٹی میں فزکس کی پروفیسر ہیں۔ کیا آپ واقعی سوچ سکتے ہیں کہ کریتی کو پیسوں کی ضرورت تھی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں