پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

’کریتی سینن کو ’شہزادہ‘ مل گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن اور کارتک آریان کی نئی آنے والی فلم ’شہزادہ‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار کارتک آریان اور کریتی سینن کی فلم ’شہزادہ‘ آج ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم 10 فروری 2023 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

شہزادہ میں کریتی سینن اور کارتک آریان کے علاوہ اداکارہ منیشا کوئرالہ اور ساؤن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی عکسبندی مکمل کرلی گئی ہے۔ تصویر میں کارتیک اور کریتی ہدایت کار روہیت دھون کے ساتھ پوز دے رہے ہیں.

کریتی سینن نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح خوشی اور دکھ کی ملی جلی کیفیت ہے، اداسی اس لیے ہے کیونکہ یہ خوبصورت سفر ختم ہوگیا ہے اور خوشی اس لیے کہ ہم یہ کام آپ کے سامنے جلد پیش کریں گے۔

Kartik Aaryan and Kriti Sanon starrer Shehzada trailer to be on out on January 12.

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں گزشتہ دنوں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کریتی سینن اور پربھاس ڈیٹنگ کررہے ہیں۔

اداکارہ کریتی سینن نے بھی بھیڑیا کی پروموشن کے دوران انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میں ’فلرٹ‘ کارتک آریان کے ساتھ، ’ڈیٹنگ‘ ٹائیگر شیروف اور ’شادی‘ پربھاس سے کرنا چاہوں گی۔

یاد رہے کہ کریتی سینن اور پربھاس نے اوم راوت کی فلم ’آدی پُرش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور فلم کا ٹیزر ریلیز کیا جاچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آدی پُرش کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کریتی سینن اور پربھاس کو عوامی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا جب سے ہی دونوں سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں اور کہا جانے لگا کہ شوبز جوڑی ڈیٹنگ کررہی ہے۔

کریتی اور پربھاس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکثر قیاس آرائیاں کی جاتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے حالیہ انکشاف نے ساؤتھ اسٹار پربھاس کے مداح خوش ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ’بھیڑیا‘ میں کریتی سینن نے ورون دھون کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، امر کوشک کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھیشک بینرجی، دیپک دوبریال، سوربھ شکلا ودیگر شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں