تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

کریتی سینن اور پربھاس کا منگنی کرنے کا اعلان؟

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن اور ساؤتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس اگلے ہفتے منگنی کرنے والے ہیں۔

یہ دعویٰ بھارتی فلم ناقد عمیر سندھو کی جانب سے کیا جا رہا ہے جو اکثر بالی وڈ فنکاروں سے متعلق ایسی خبریں دینے کے لیے مشہور ہیں۔

عمیر سندھو نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں بریکنگ نیوز دی کہ کریتی سینن اور پربھاس اگلے ہفتے مالدیپ میں منگنی کریں گے اور میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔

متعلقہ: کریتی سینن کو ’شہزادہ‘ مل گیا؟

پہلے بھی کریتی سینن اور پربھاس کے بارے میں اس طرح کی خبریں سامنے آئیں لیکن دونوں کی جانب سے تردید کی گئی۔

کریتی سینن نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے اور پربھاس کے درمیان ایسا کچھ نہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے۔

فلمی ناقد کے دعویٰ پر اکثر ٹوئٹر صارفین یقین نہیں کر رہے۔ ایک نے عمیر سندھو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس بارے میں تو انہیں خود بھی معلوم نہیں ہوگا۔‘

Comments