منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

کریتی سینن نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے برطانیہ میں مقیم بزنس مین کبیر باہیا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کریتی سینن نے کہا کہ یہ خاص طور پر مایوس کن ہوتا ہے جب شادی کی افواہوں جیسی کوئی چیز پھیلائی جاتی ہے کیونکہ اس کا اثر خاندان پر پڑتا ہے۔

کریتی سینن نے کہا کہ جب میرے بارے میں غلط معلومات شائع کی جاتی ہیں تو یہ ناصرف میرے لیے مایوس کن ہوتی ہے بلکہ میرے خاندان کو بھی متاثر کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر افواہیں پھیلانے سے پہلے حقائق کی تصدیق کرنے کی زحمت نہیں کرتے، خاص طور پر سوشل میڈیا پر جہاں منفی چیزیں تیزی سے پھیلتی ہیں، لوگ اکثر بھول جاتے ہیں کہ دوسرا شخص بھی انسان ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں سوشل میڈیا نہیں تھا تو لوگ اخبار میں کچھ پڑھ کر خاموشی سے اپنی رائے قائم کرسکتے تھے لیکن اب ایسا رجحان ہے جہاں لوگ آن لائن منفی تبصرے پوسٹ کرنے میں اطمینان حاصل کرتے ہیں۔

کریتی سینن نے کہا کہ بہت سارے افراد آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر ایک کو یقین ہے کہ انہیں اپنے خیالات کو سوچے سمجھے بغیر کہنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے 34 سالہ کریتی سینن کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ 25 سالہ بھارتی نژاد بزنس مین کبیر باہیا کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

کام کے محاذ پر کریتی سینن اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’دو پتی‘ کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کاجول شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں