پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’ٹائیگر شروف کی ہیروئن کا ٹیگ۔۔۔‘کریتی سینن نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ انہیں ٹائیگر شروف کی ہیروئن کا ٹیگ ہٹانے میں برسوں لگ گئے۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے دی انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ٹائیگر شروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹائیگر کی ہیروئن کا ٹیگ ہٹانے میں برسوں لگ گئے۔

فلم ہیروپنتی سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی کریتی نے اپنی اداکاری سے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ کیا اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ابتدائی دنوں میں کس طرح صرف ٹائیگر شروف کی ہیروئن قرار دیا جاتا ہے۔

کریتتی سینن نے کہا کہ مجھے اپنے فلم کو کامیاب بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا، فلم ہیروپنتی کے وقت لوگ ٹائیگر کو جانتے تھے لیکن ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے فلم کو دو نئے چہروں کے ساتھ لانچ کیا، اس فلم کے بعد مجھے بالی ووڈ کی بہترین ہیروئن بننے کا موقع ملا۔

کریتی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد ہی لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ یہ وہی ہے جو ٹائیگر کی فلم میں آئی تھی، بچے تو مجھے ٹائیگر دی دی کہہ کر پکارتے تھے جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مجھے، اپنی پہنچان لوگوں میں اس طرح بنانے میں جس طرح میں ہوں، دگنی محنت کرنی ہوگی۔

خیال رہے کہ کریتی سینن فلم دل والے، رابطہ، بریلی کی برفی، کریو اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں