ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کیا اجے دیوگن کی فلم ’آزاد‘ دیکھنے تھیٹر میں کوئی نہیں آیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: خود ساختہ بھارتی فلمی ناقد کمال آر خان المعروف ’کے آر کے‘ نے تھیٹر میں اجے دیوگن کی پروڈیوس کردہ فلم ’آزاد‘ کو اکیلے بیٹھ کر دیکھنے کا دعویٰ کر دیا۔

اجے دیوگن کی فلم ’آزاد‘ 17 جنوری 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنی جو اداکار کے بھتیجے امان دیوگن اور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کی ڈیبیو فلم ہے۔

کمال آر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خالی تھیٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ فلم اکیلے بیٹھ کر دیکھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کے آر کے نے نیا تنازع کھڑا کر دیا

انہوں نے لکھا کہ ’تھیٹر میں ’آزاد‘ اکیلے دیکھ رہا ہوں۔ کیا شہرت ہے اجے دیوگن بھائی کی، مان گئے!‘۔

کے آر کے کی پوسٹ کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ کرنا پڑا کیونکہ بہت سے لوگوں نے الزام لگایا کہ وہ اجے دیوگن کو نشانہ بنا کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیر ضروری تنازعات پیدا کرنے کی تاریخ کی وجہ سے مداحوں اور دیگر افراد نے ان کے تبصرے کو مسترد کیا۔ کے آر کے کی پوسٹ پر ایک مداح نے جواب میں لکھا کہ ’ایک ٹکٹ پر شو کیسے چل رہا ہے؟‘۔

راشا تھاڈانی اور امان دیوگن کو فلم میں پرفارمنس کیلیے پذیرائی مل رہی ہے جبکہ بہت سے افراد نے انہیں بالی وڈ کے نئے آنے والے کھلاڑی قرار دیا۔

سُپر اسٹار سلمان خان نے ان نوجوان اداکاروں کیلیے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا اور انہیں اپنے شو بگ باس 18 میں فلم کی تشہیر کی دعوت دی تھی۔

اجے دیوگن اس پروجیکٹ کے سرپرست ہیں اور نئے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کمال آر خان کے تبصرے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں