بھارت کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بالی وڈ اداکار شکتی کپور سے تشبیہ دے دی۔
کمال آر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نریندر مودی کے حالیہ خطاب کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مودی نے شکتی کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
By GOD Shakti Kapoor Ko Maat Dedi. pic.twitter.com/UlEgm3mgBR
— KRK (@kamaalrkhan) May 26, 2025
کمنٹ سیکشن میں صارفین ویڈیو کلپ پر خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، ملاحظہ کیجیے:
- یہ 1.4 ملین لوگوں کا وزیر اعظم ہے، کتنی شرمناک بات ہے
- مودی بی گریڈ ہندی فلموں کے ڈائیلاگ بول کر اپنی ساکھ خراب کر رہا ہے
- یہ ڈائیلاگ کون لکھ رہا ہے؟
- پلوامہ اور پہلگام میں مودی نے اپنے ہی لوگوں پر گولیاں چلائیں اور الزام پاکستان پر لگایا
- مودی گبر سنگھ بننے کی کوشش کر رہا ہے
بڑی جگ ہنسائی کے بعد بھی نریندر مودی کو عقل نہ آئی۔ گجرات کے قصائی نے گزشتہ روز گجرات میں یہ منہ اور مسور کی دال کے مصداق انوکھے خطاب میں کہا کہ پاکستان سے آتنک ختم کرنے پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔
بھارتی خواتین نے نریندر مودی کے جنگی بیانیے کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کو سندور کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، وہ اقتدار کے بھوکے ہیں، صرف ووٹوں کی گندی سیاست کرتے ہیں۔
مالی سال 26-2025 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96 فیصد گرگئی اور غیر ملکی سرمایہ کاری 10 بلین ڈالرز سے گر کر 353 ملین ڈالرز پر آگئی ہے۔
یہ گراوٹ بھارت کی سرمایہ کاری کی تاریخ کی بدترین سطح قرار دی جا رہی ہے، جو ملک کی معاشی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔
بھارت کی عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی اور عسکری پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد بڑھ گیا اور سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔
اس رجحان نے نہ صرف بھارتی روپے کو دباؤ میں ڈال دیا بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نیاپنا سرمایہ دوسرے ممالک منتقل کرنا شروع کر دیا۔
سرمایہ کاروں نے مالی سال 25 میں ہندوستان سے 49 بلین ڈالر کا انخلا کیا، جو ایک سال پہلے کے 41 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔