بالی ووڈ کے ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے جان ابراہم کی فلم ’دی ڈپلومیٹ‘ اور ’تہران‘ کا پوسٹ مارٹم کردیا۔
سوشل میڈیا پر کے آر کے نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جان ابراہم کی فلم ’دی ڈپلومیٹ‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے دس کروڑ کا بزنس کیا ہے جس کا مطلب اس کا لائف ٹائم بزنس تقریباً 20 کروڑ ہوگا۔
دی ڈپلومیٹ سپر فلاپ ثابت ہوئی ہے پچھلی کئی سالوں میں ان کی کوئی بھی فلم نہیں چلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جان ابراہم کی ایک اور فلم ریلیز کے لیے تیار ہے جس کا نام ’تہران‘ ہے جو جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔
کے آر کے نے کہا کہ تہران جب بھی ریلیز ہوگی فلاپ ثابت ہوگی کیونکہ اس کی کہانی وہی ہے جس پر کئی فلمیں بن چکی ہیں، تہران میں بھارت کے طیارے کو ہائی جیک کرکے لیے جایا گیا ہے وہاں جاکر جان ابراہم نے مسافروں کو بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ناظرین اس طرح کی فلمیں دیکھ چکے ہیں وہ سنیما جاکر ایک اور فلم کیوں دیکھیں گے۔
کے آر کے جان ابراہم ہی نہیں ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور اسے ریلیز سے قبل ہی فلاپ قرار دے دیا۔