بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ سے متعلق کے آر کے نے حیران کن دعویٰ کردیا۔
بالی ووڈ فلموں کے ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے کہا ہے کہ سلمان خان کی عید ریلیز سکندر کا ایک ایک سین مختلف فلموں سے کاپی کیا گیا ہے۔
انہوں نے دعویی کیا کہ سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں ہر چیز نقل کی گئی فلم ہے جس میں پوسٹرز، ایکشن سیکوئنس اور یہاں تک کہ ملبوسات بھی کاپی کیا گیا ہے۔
کے آر کے نے کہا کہ سکندر کی کہانی تامل فلم ’سرکار‘ سے لی گئی ہے جبکہ ایک گانے میں سلمان خان کا لباس بنگالی اداکار سے متاثر ہے یہاں تک کہ تمام پوسٹرز بھی کسی نہ کسی جگہ سے لیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم کے بجٹ بڑا ہونے کے باوجود اس میں کوئی حقیقی چیز موجود نہیں۔
نقاد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم بینوں کو سنیما گھروں تک لانے کے لیے اپنا پیسہ لگانا پڑا کیونکہ کوئی فلم ڈسٹری بیوٹرز ’سکندر‘ کو ریلیز کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔
اے آر مروگا داس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سکندر میں کاجل اگروال، رشمیکا مندانا، انجینی دھون، پراتک ببر، شرمن جوشی اور ستیہ راج ودیگر شامل ہیں۔
ناڈیاڈ والا گرانڈ سن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فلم سکندر 30 مارچ کو عید الفطر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔