رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’براہمسترا‘‘ پر کمال آر خان عرف کے آر کے نے جعلی باکس آفس کلیکشن کا الزام عائد کیا ہے۔
کمال آر خان جو بالی ووڈ اسٹار پر تنقید کے حوالے سے متنازع رہے ہیں اور آئے روز کسی نہ کسی بالی ووڈ اسٹار پر تنقید کرکے تنازع کھڑا کرنا ان کی روایت رہی ہے نے اب حال ہی میں کرن جوہر کی فلم ’’براہمسترا‘‘ پر انہوں نے تنقید کرکے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جیسے فنکاروں سے سجی فلم برہمسترا جو اپنی نمائش سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی تھی اور بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی کے باوجود فلم ریلیز ہونے کے بعد اپنے خراب مکالموں اور کمزور اسکرین پلے کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔
اپنے بے باک تبصروں کے باعث بالی ووڈ میں تنازعات پیدا کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت پہلے ہی کرن جوہر اور ان کی ٹیم پر باکس آفس کلیکشن کو جعلی بنانے کا الزام لگا چکی ہیں کہ اب کے آر کے بھی اس میدان میں کود پڑے ہیں۔
کمال آر خان جو حال ہی میں اپنی گرفتاری کی وجہ سے خبروں میں تھے، انہیں دبئی سے ممبئی پہنچنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا تھا اور انہیں مرحوم عرفان خان اور آنجہانی رشی کپور پر پر کی گئی ٹویٹس پر جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، لوگ توقع کر رہے تھے کہ وہ اپنی رہائی کے بعد اپنے متنازع بیانات کو کم کردیں گے لیکن رہائی کے بعد وہ ایک اور تنازع جنم دے بیٹھے ہیں۔
کے آر کے نے کرن جوہر کی فلم ’’براہمسترا‘‘پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے اس کے ظاہر کردہ باکس آفس بزنس کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تھیٹر خالی ہیں، لیکن پھر بھی فلم کا براہمسترا بہت اچھا بزنس کر رہی ہے، کیونکہ اس نے اشتراک کیا، "تھیٹر خالی ہیں لیکن پھر بھی فلم #براہمسترا بہت اچھا بزنس کر رہی ہے۔ کیونکہ مشتری اور مریخ سے ایلینز اس فلم کو دیکھنے کے لیے زمین پر آرہے ہیں اور بدقسمتی سے لوگ غیر ملکیوں کو تھیٹروں میں بیٹھے نہیں دیکھ سکتے۔
Theatres are empty but still Film #Brahmastra is doing bumper business. Because Aliens from Jupiter and Mars are coming to earth to watch this film. And Unfortunately people can’t see aliens sitting in the theatres.
— KRK (@kamaalrkhan) September 20, 2022
دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین جو پہلے کے آر کے کے متنازع بیانات پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں تاہم اس بار اکثریت ان کی ہمنوا نظر آرہی ہے۔
ایک صارف نے ان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بالکل سچ۔ یہ فلم 2022 کی بدترین فلم ہے اور مکمل طور پر مایوس،
ایک صارف نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ’’اور افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ کرن جوہر نے اپنی فلم برہمسترا کو بلاک بسٹر قرار دے دیا ہے، انہیں حصہ 2 بنانا ہوگا ورنہ دوسرا حصہ نہ بننے پر لوگ اسے فلاپ سمجھیں گے۔ چاہے کرن جوہر کتنے ہی نقصان میں جائیں مجبوری ہے انکی‘‘
ایک اور نے لکھا، "بہت سچ، میرے کسی دوست یا ان کے دوست، رشتے داروں نے یہ فلم نہیں دیکھی، یہ کیسی ہٹ فلم ہے، ہدایت کاروں کا جادوئی تخیل ہونا چاہیے”
ایک صارف نے قدرے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ "ہاہاہاہا 450 کروڑ کا بجٹ اور آپ صرف 250 کروڑ پر سنسنی پھیلا رہے ہیں یہ آپ کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔