جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کرونا نے تین بڑے ممالک کو نشانے پر لے لیا، شدید نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن/لندن/ دہلی: عالمی کرونا وبا نے امریکا، برطانیہ اور بھارت میں شدید تباہی مچا رکھی ہے، دن بہ دن مہلک وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں لیکن سب سے زیادہ بھارت، امریکا اور برطانیہ متاثر ہے جبکہ یورپ بھی وبا کی شدید لپیٹ میں آیا ہوا ہے، امریکا میں کرونا سے اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ ہو گئی، امریکا کی مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، نیویارک میں اسکولز بند کردیے گئے۔

برطانیہ میں کرونا کے ایک دن میں 27 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ دنیا بھر میں کورونا سےمتاثرین کی تعداد5کروڑ41 لاکھ 95ہزار ہوگئی ۔ تمام مملک نے وبا کے خلاف اپنی حکمت عملی مزید سخت کردی۔

- Advertisement -

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 343 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 88 لاکھ 14 ہزار 902 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 674 ریکارڈ کی گئی۔

روس میں کرونا مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 54 ہزار 599 ہوگئی جبکہ فرانس میں 19 لاکھ 3 ہزار 253 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ برازیل میں مہلک وائرس سے اب تک 58 لاکھ 48 ہزار 959 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں