تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کیلئے مہم کا آغاز

ریاض : سعودی حکام نے سعودی شہریوں کے نام سے چلنے والے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کےلیے انسداد تجارتی پردہ پوشی مہم تیز کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بیس سرکاری اداروں کی جانب سے سعودی شہریوں کے نام سے چلنے والے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کیلئے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا جارہا ہے۔

ترجمان وزارت تجارت عبد الرحمن الحسین ماضی میں تجارتی پردہ پوشی کا پتہ لگانے کے لیے تفتیشی دوروں اور رپورٹوں پر انحصار کیا جاتا تھا اس کے باوجود قانون کی خلاف ورزی جاری تھی تاہم اب ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ اب مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کی مدد سے انسداد تجارتی پردہ پوشی مہم چلائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ وزارت تجارت نے 2021 کے دوران تجارتی پردہ پوشی کے 851 کیسز پکڑے تھے جنہیں پبلک پراسیکیوشن کی جانب بھیج دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تجارتی پردہ پوشی کی کڑی سزائیں مقرر ہیں۔ پانچ برس تک قید اور پچاس لاکھ ریال تک جرمانہ، غیر قانونی اثاثوں کی ضبطی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -