تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہوشیار! تجارتی قانون کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

ریاض : سعودی وزیر تجارت نے کاروباری قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ریال جرمانہ اور خلاف ورزی دہرانے پر تجارتی مرکز سیل کرنے کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے تجارتی قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے جرمانوں کا چارٹ وزیر تجارت کو پیش کیا تھا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

منظوری کے بعد قانون کی ہر خلاف ورزی پر علیحدہ جرمانہ مقرر کیا گیا ہے اور سب سے زیادہ جرمانہ 1 لاکھ ریال ہے ، خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ دگنا ہوجائے گا جب کہ کاروباری مرکز بھی سیل کیا جاسکتا ہے۔

سعودی وزارت تجارت نے خلاف ورزیوں اور جرمانوں کی فہرست بھی جاری کی ہے اور اگر کسی پر جرمانہ عائد ہوتا ہے تو اسے وزارت تجارت سے 60 روز میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

خلاف ورزیوں میں سامان تجارت پر قیمت درج نہ کرنا، سامان فروحت کرنے یا بل دینے سے انکار، بیکری کی جانب سے روٹی فراہم نہ کرنا، آن لائن ادائیگی کی سہولت نہ دینا، آٹے یا روٹی کے پیڑے کے وزن میں پانچ فیصد سے زیادہ کمی کرنا، انجانے ذرائع سے حاصل شدہ سامان ذخیرہ اور انہیں فورخت کرنا، آٹے کی ری پیکنگ یا مقررہ کام کے سوا کسی اور مقصد کے لیے آٹا استعمال کرنا اور گمراہ کن معلومات سامان تجارت پر چسپاں شامل ہیں۔

بیان کردہ خلاف ورزیوں پر 1 ہزار ریال سے 5 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، اگر خلاف ورزی ایک سے زائد مرتبہ کی گئی تو جرمانہ دگنا عائد ہوگا.

Comments

- Advertisement -