تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شاہ سلمان ریلیف مرکز کا صومالیہ کے متاثرین کیلئے بڑا اقدام

موغادیشو : سعودی عرب شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے انسانی ہمدردی کے تحت صومالیہ کے سیلاب متاثرین میں 3161 ٹن خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق افریقا کے پسماندہ ملک صومالیہ میں حالیہ سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد شہریوں کی بحالی میں سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے اہم کرادا کیا جارہا ہے۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے صومالیہ میں سیلاب متاثرین میں خوراک اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملک کے وسط اور جنوب میں سیلاب متاثرین میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے خوراک کے ہزاروں پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق صومالیہ میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے حالیہ ایام میں سیلاب متاثرین میں خوراک کے 3161 ٹن پیکٹ تقسیم کئے گئے جن سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں۔

افریقی ملکوں کیلئے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف آپریشنز یوسف بخت بلوچی کا کہنا تھا کہ یہ امدادی سامان سعودی عرب کی طرف سے صومالیہ کے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی بحالی کے لیے دیا گیا تھا جسے مستحق افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

یوسف بلوچی کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کی تقسیم میں اسلامی تعاون تنظیم اور صومالیہ کی وزارت برائے انسانی امور وشعبہ حادثات کی طرف سے تعاون کیا گیا، ریلیف کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ جوہر، مہدائی، وسطی صوبہ شبلی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں مکمل کرلیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں صومالیہ کے جنوب مغربی علاقوں میں بھی سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ ریلیف متاثرین سیلاب تک پہنچایا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -